بکاخیل آئی ڈی پیز کیمپ یا ٹورچرسیل؟
بکاخیل آئی ڈی پیز کیمپ یا ٹورچرسیل؟
R K Afridi
بکا خیل آئی ڈی پیز کیمپ بنوں میں واقع ہیں اور اس میں شمالی وزیرستان سے متاثرہ لوگ ہیں جو انتہائی غریب اور پسماندہ ہیں۔
یہ سنٹر تو تقریباً 5 سال سے ہیں لیکن ضرب عضب آپریشن کے متاثرین کو یہاں رکھا ہوا ہیں ۔
2015 میں احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسز نے تقریباً 2 لوگوں کو شہید اور 11 کو زخمی کیے تھے اور انکا گناہ یہ تھا کہ لوگوں نے احتجاج کیا تھا راشن دینے کیلئے۔
کچھ وقت بعد اس کیمپ کو فوج نے ٹورچرسیل بنا لیا اور اسکا اندازہ آپ اس سے لگا سکتے ہوں جب محسن داوڑ جو اسکے ہلکے کے لوگ ہیں عید کے نماز کیلئے کیمپ گئے تو فوج نے نہیں آنے دیا تو اب بتاؤ کہ یہ ٹورچرسیل نہیں تو اور کیا ہے؟
اگر کوئی اس کیمپ سے کسی دوسری جگہ منتقل ہونا چاہتے ہیں تو وہ بھی سکیورٹی فورسز نہیں چھوڑتے اور کسی کو آنے بھی نہیں دیتے ۔
پی ٹی یم بننے کے بعد تو یہ جیل جیسا منظر پیش کررہا ہے وہاں کوئی پی ٹی یم کا آدمی نہیں جا سکتا اور لوگوں سے سکیورٹی فورسز زبردستی ملی ترانے گاتے ہیں۔
ٹینٹ اسے ہیں کہ انسان کیا جانور بھی نہیں رہے سکتے گرد وغبار پانی وغیرہ کوئی سہولت نہیں۔
بجلی نہیں کام کوئی نہیں کرسکتا ڈاکٹر نہیں آپنے ریشتےدادوں سے ملنے نہیں دیا جارہا وہاں کے لوگوں کو گرمیوں میں گرمی بہت اور ابھی سردی آگئ اور ٹھنڈ اور سردی ہے وہ میں بیان نہیں کر سکتی۔
سکیورٹی فورسز والے کہتے ہیں کہ آپریشن کامیاب ہوا اور دہشتگرد ختم کردیے گئے اگر اسی بات کو سچ مان لے تو پھر کیا وجہ ہے کہ آئی ڈی پیز کو وآپس نہیں جانے دیتے؟
کیا دہشتگرد یا طالبان اتنے زیادہ تھے کہ ھر گھر میں چپے ہوئے تھے کہ سکیورٹی فورسز کو ھر گھر کو اوڑھنا پڑھا؟
کیا مسجدوں اور مارکیٹوں میں بھی دہشتگرد چپے ہوئےتھے؟
کیا وہ سارے طالبان کو مارئے گئے ان میں سے ایک کی شناخت کیوں نہیں ہوئی؟
کیا وہ سارے طالبان آج بھی وہاں آرمی والوں کے ساتھ نہیں؟
کوئی ایک نامی گرامی طالبان کمانڈر ہے جو افواج پاکستان نے مارا ہو؟
نیک محمد سے لیکر حکیم اللہ محسود اور القاعدہ کمانڈروں سے لیکر مولوی فصل اللہ تک سب کو ڈرون نے مارے پھر پاکستانی فوج کس چیز کی کلیم کرتھے ہیں۔
خیر ان کی کارکردگی پر ایک اور آرٹیکل لیکھنی ہوگی کہ طالبان کو شکست ہوئی یہ سب ٹھیک ہیں صرف بولنے کی حد تک۔
آئی ڈی پیز کا فلحال کوئی پورسانے حال نہیں بے یارو مددگار ہیں اور اگر کوئی خدمت یا مدد بھی کرنا چاہیے تو وہ کچھ نہیں کر سکتے کیونکہ کہ فوج کسی کو چھوڑ نہیں رھی۔